ملک کے بڑے شہروں میں سی این جی کی تازہ قیمتیں جاری – 26 فروری 2025

بھارت کے مختلف شہروں میں سی این جی کی قیمتیں تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق درج ذیل ہیں۔
نئی دہلی میں سی این جی کی قیمت 75.09 روپے فی کلوگرام ہے، جبکہ ممبئی میں 77 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ بینگلورو میں سی این جی کی قیمت 88 روپے فی کلوگرام، حیدرآباد میں 96 روپے، اور چنئی میں 90.5 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔ احمد آباد میں اس کی قیمت 80.48 روپے فی کلوگرام ہے۔

گڑگاؤں میں سی این جی 82.12 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ جے پور میں اس کی قیمت 91.41 روپے ہے۔ نوئیڈا میں سی این جی 81.7 روپے فی کلوگرام جبکہ پونے میں 91.5 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر 15 دن میں، یعنی ہر ماہ کی پہلی اور سولہ تاریخ کو اپڈیٹ کی جاتی تھیں، لیکن جون 2017 سے ان قیمت کو روزانہ صبح 6 بجے اپڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو فوری طور پر شامل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *