خالی پیٹ چہل قدمی اور کھانے کے بعد چہل قدمی، دونوں کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔
ماہرین کے مطابق، خالی پیٹ چہل قدمی چربی جلانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ جسم کو فوری توانائی کے لیے خوراک دستیاب نہیں ہوتی، جس کے باعث وہ جمع شدہ چربی کو توانائی میں بدلتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، خالی پیٹ ورزش کرنے سے چربی جلانے کی صلاحیت میں 70 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو خالی پیٹ چہل قدمی میں احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ یہ کمزور محسوس کرنے یا بے ہوشی کا باعث بن سکتی ہے۔
دوسری طرف، کھانے کے بعد چہل قدمی ہاضمے کو بہتر بنانے، پیٹ پھولنے سے بچنے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 30 سے 60 منٹ تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے۔ صحیح انتخاب کا انحصار ذاتی پسند اور صحت پر ہوتا ہے، تاہم، دونوں قسم کی چہل قدمی کو اپنا کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔