حیدرآباد: تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اجلاس آج شام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا معتمد صدر مجلس علماء دکن نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے موصولہ شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، مگر کہیں سے چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔ رویت کی کوئی شہادت موصول نہ ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا آغاز اتوار 2 مارچ سے ہوگا اور پہلا روزہ اسی دن رکھا جائے گا۔ علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کی عبادات کا بھرپور اہتمام کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی و خیر خواہی کا جذبہ برقرار رکھیں۔
رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان – رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن
