نئی دہلی: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ صبح 6 بجے ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں کو اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔ اس کا مقصد صارفین کو درست اور شفاف معلومات فراہم کرنا ہے۔
آج، 3 مارچ 2025 کو ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ممبئی میں پیٹرول 103.44 روپے اور ڈیزل 89.97 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں پیٹرول 100.85 روپے اور ڈیزل 92.44 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ کولکتہ میں پیٹرول 103.94 روپے اور ڈیزل 90.76 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دیگر شہروں میں بھی قیمتیں مستحکم ہیں۔ نوئیڈا میں پیٹرول 94.66 روپے اور ڈیزل 87.76 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ لکھنؤ میں پیٹرول 94.65 روپے اور ڈیزل 87.76 روپے فی لیٹر ہے۔ بینگلورو میں پیٹرول کی قیمت 102.86 روپے اور ڈیزل کی 88.94 روپے رہی۔ حیدرآباد میں پیٹرول 107.41 روپے اور ڈیزل 95.65 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں پیٹرول 104.88 روپے اور ڈیزل 90.36 روپے، ترواننت پورم میں پیٹرول 107.62 روپے اور ڈیزل 96.43 روپے جبکہ بھوبنیشور میں پیٹرول 101.06 روپے اور ڈیزل 92.91 روپے فی لیٹر ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت میں ایندھن کی قیمتیں مئی 2022 سے مستحکم ہیں، جب مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ٹیکس میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا۔ حکومت ایندھن کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف اقدامات جیسے ایکسائز ڈیوٹی، بنیادی قیمت اور پرائس کیپ جیسے طریقہ کار اپناتی ہے۔