شمالی کوریا کا دشمنوں کو پیغام، کروز میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے اپنے دشمنوں کو سخت پیغام دینے کے لیے اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کے تجربات کیے ہیں، سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے۔رہنما کم جونگ اُن نے بدھ کے روز پیلے سمندر میں میزائل تجربات کی نگرانی کی، جس کی تصدیق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعہ کو کی۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے میزائل داغے جانے کا پتہ لگا لیا تھا اور انہیں ٹریک بھی کیا تھا۔ شمالی کوریا نے یہ تجربات ان دشمنوں کو خبردار کرنے کے لیے کیے ہیں جو جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور تصادم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ میزائل 1,587 کلومیٹر طویل راستے پر 130 منٹ تک پرواز کرتے رہے اور درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
کم جونگ اُن نے تجربات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری جوہری دفاعی صلاحیتوں کی جانچ اور ان کی طاقت کا مظاہرہ ہے۔”
یہ تجربہ شمالی کوریا کا اس سال چوتھا اور امریکہ میں صدر ٹرمپ کے دوسری مدت کے آغاز کے بعد دوسرا میزائل تجربہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *