قاہرہ میں جاری مذاکرات کے باوجود اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بھی کسی نئے معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی وفد مذاکرات کے بعد قاہرہ سے واپس لوٹ آیا ہے، اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کے خاتمے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
دوسری جانب، امریکہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیاروں، بلڈوزروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں اب تک 48,365 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1,11,780 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی تعداد 61,709 تک پہنچ چکی ہے، کیونکہ ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔