شیرل سینڈبرگ پر سنگین الزامات: مہنگی خریداری اور نامناسب رویہ؟

فیس بک (میٹا) کی سابق سی او او شیرل سینڈبرگ پر ایک نئی کتاب میں حیران کن الزامات لگائے گئے ہیں۔ سابق ملازمہ سارہ وین ولیمز نے اپنی کتاب کیئر لیس پیپل میں انکشاف کیا ہے کہ سینڈبرگ نے نجی پرواز میں انہیں اپنے ساتھ سونے کی دعوت دی اور یورپ کے سفر کے دوران مہنگی لینجری خریدی۔

13,000 ڈالر کی لینجری خریداری

وین ولیمز کے مطابق، سینڈبرگ نے اپنی 26 سالہ اسسٹنٹ کے ساتھ یورپ کا سفر کیا، جہاں دونوں ایک دوسرے کے بال سہلاتی اور گود میں سوتی رہیں۔ سینڈبرگ نے اسسٹنٹ کو مہنگی لینجری خریدنے کا کہا، جس کی قیمت 13,000 ڈالر (تقریباً 11 لاکھ روپے) تھی۔

میٹا کی وضاحت

میٹا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق، وین ولیمز کو خراب کارکردگی اور نامناسب رویے کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات ہوچکی ہیں اور انہیں غلط پایا گیا تھا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ یہ کتاب محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔