یہ دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہریانہ کے حصار کی ایک خاتون اپنی ماں پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون، جس کی شناخت ریتا کے نام سے ہوئی ہے، اپنی والدہ نرملا دیوی کو بالوں سے پکڑ کر پیٹ رہی ہے، ان کی ٹانگ پر کاٹ رہی ہے اور کہہ رہی ہے، “یہ مزہ دے رہا ہے، میں تمہارا خون پیوں گی۔”
ریتا کی اس وحشیانہ حرکت کے بعد اس کے بھائی امر دیپ سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ریتا نے اپنی ماں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور جائیداد اپنے نام کروانے کے لیے انہیں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
شکایت کے مطابق، ریتا نے پہلے ایک خاندانی جائیداد 65 لاکھ روپے میں فروخت کر دی اور اب والدہ کے گھر کو بھی اپنے نام کرانا چاہتی ہے۔ وہ اپنے شوہر سنجے پونیا کو بھی اپنے ساتھ ماں کے گھر میں لے آئی تھی۔
پولیس نے ریتا کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا اور والدین و بزرگ شہریوں کے فلاح و بہبود ایکٹ 2007 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔