امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 ملین ڈالر کے “گولڈ کارڈ” ویزا کا اعلان کیا ہے، جو 35 سالہ پرانے ای بی فائیو ویزا کی جگہ لے گا۔ اس اقدام نے ان بھارتی شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے جو امریکی گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں۔
کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹ نک کے مطابق، یہ ویزا دو ہفتوں میں ای بی فائیو پروگرام کو مکمل طور پر ختم کر دے گا۔ پہلے ای بی فائیو ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 8 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 ملازمتیں پیدا کرنا ضروری تھا، لیکن گولڈ کارڈ ویزا میں ایسی کوئی شرط نہیں ہوگی۔ اس کے تحت سرمایہ کاروں کو فوری طور پر امریکی شہریت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ای بی فائیو ویزا کے ذریعے شہریت حاصل کرنے میں 5 سے 7 سال لگتے تھے۔
یہ ویزا بھارت کے امیر طبقے کے لیے ایک تیز اور آسان راستہ ثابت ہو سکتا ہے، جو طویل انتظار اور پیچیدہ مراحل سے بچنا چاہتے ہیں۔ تاہم، 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگی، جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف امیر ترین افراد ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگر یہ ویزا نافذ ہو جاتا ہے، تو ای بی فائیو پروگرام مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
.