دہلی سے جے پور صرف 30 منٹ میں؟ بھارت کا پہلا ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک تیار

نئی دہلی: بھارت میں مستقبل کی جدید سفری سہولت، ہائپر لوپ کا پہلا ٹیسٹ ٹریک مکمل کر لیا گیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس نے وزارت ریلوے کی مدد سے 422 میٹر لمبا ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک تیار کیا ہے، جو 350 کلومیٹر کا سفر محض 30 منٹ میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے دہلی سے جے پور کا تقریباً 300 کلومیٹر کا فاصلہ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کیا جا سکے گا۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “حکومت اور تعلیمی اداروں کا اشتراک جدید ٹرانسپورٹ میں انقلاب لا رہا ہے۔” یہ منصوبہ مدراس کیمپس میں مکمل کیا گیا ہے اور حکومت نے اس کے مزید فروغ کے لیے تیسری بار ایک ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ہائپر لوپ کیا ہے؟

ہائپر لوپ کو “پانچویں سفری نظام” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایک انتہائی تیز رفتار سفری ٹیکنالوجی ہے جس میں خصوصی کیپسول کو خلا میں چلایا جاتا ہے تاکہ رگڑ اور ہوا کی مزاحمت ختم ہو سکے۔ اس سسٹم کے تحت، برقی مقناطیسی قوت سے چلنے والا پوڈ ویکیوم ٹیوب میں سفر کرے گا، جو اسے آواز کی رفتار یعنی تقریباً 761 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کی صلاحیت دے گا۔

حکام کے مطابق، یہ سسٹم موسمی اثرات سے محفوظ، تصادم سے پاک، اور کم توانائی کے استعمال کے ساتھ 24 گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومت جلد ہی اس کا پہلا تجارتی منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

One thought on “دہلی سے جے پور صرف 30 منٹ میں؟ بھارت کا پہلا ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک تیار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *