غزہ: اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہ غزہ پٹی پر انسانی امداد کی ترسیل روک دی گئی اور جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف جلد مشرق وسطیٰ واپس آئیں گے تاکہ پہلے مرحلے کو آگے بڑھانے یا دوسرے مرحلے کے نفاذ پر بات چیت کی جا سکے۔
دوسری جانب، کینیڈا، جرمنی، اسپین اور ترکیہ نے غزہ پٹی میں اسرائیلی محاصرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ نے اسرائیلی اقدامات کو “اجتماعی سزا” اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں اب تک 48,388 فلسطینی شہید جبکہ 111,803 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 61,709 بتائی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہونے کے باعث لاپتہ تصور کیے جا رہے ہیں۔