آج کل کی مصروف زندگی میں زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنے سے آنکھوں کی تھکن اور نظر کی کمزوری عام ہو چکی ہے۔ تاہم، کچھ مخصوص ورزشیں آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے، تھکن کم کرنے اور بینائی کو قدرتی طور پر مضبوط کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
اگر آپ نظر کی کمزوری یا مستقل آنکھوں کی جلن کا سامنا کر رہے ہیں تو کسی ماہرِ چشم سے رجوع کرنا ضروری ہے، لیکن ان 4 ورزشوں کو روزمرہ کی روٹین میں شامل کرنے سے آپ کی آنکھوں کی مجموعی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔
1. بالاسنا (بچوں کی ورزش)
زمین پر گھٹنے ٹیک کر بیٹھیں اور ایڑیوں پر آرام کریں۔ پھر آہستہ سے آگے جھکیں اور ماتھا زمین پر ٹکا دیں۔ اس ورزش سے آنکھوں اور پیشانی کی تھکن کم ہوتی ہے اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔
2. وِپریت کرنی (ٹانگیں دیوار سے لگانے کی ورزش)
زمین پر لیٹ کر ٹانگوں کو دیوار سے سیدھا اوپر رکھیں۔ ہاتھوں کو آرام دہ پوزیشن میں رکھیں اور آنکھیں بند کر لیں۔ یہ ورزش آنکھوں کی سوجن اور تھکن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
3. شواسانا (مُردہ جسم کی ورزش)
زمین پر سیدھا لیٹ کر آنکھیں بند کر لیں اور گہرے سانس لیں۔ یہ ورزش ذہنی دباؤ کم کرنے اور آنکھوں کو آرام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
4. پرانایام (سانس کی مشقیں)
گہری سانس لینے کی تکنیک جیسے ناری شودھن اور بھرمری پرانایام آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور بینائی میں بہتری لانے میں مدد دیتی ہیں۔
ان ورزشوں کو روزانہ اپنی روٹین میں شامل کر کے آپ اپنی آنکھوں کی صحت کو قدرتی طور پر بہتر بنا سکتے ہیں!