دہلی کے چترنجن پارک علاقے میں ایک 15 سالہ طالبہ کے ساتھ اس کے ٹیوشن ٹیچر کی مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹیچر نے اسے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ذہنی طور پر ہراساں کیا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بدھ کے روز لڑکی نے اپنے والد کے ہمراہ پولیس کو اطلاع دی۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ 2022 سے تین سالوں سے اسی ٹیوشن سینٹر میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
پولیس نے اور بھارتیہ نیا سنہیتا کی دفعہ 64 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ والدین کے لیے ایک انتباہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک رویے کو نظر انداز نہ کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے