آج یکم مارچ 2025 کو بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں برقرار ہیں۔ گزشتہ نو مہینوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ₹96.72 جبکہ ڈیزل کی قیمت ₹89.62 فی لیٹر ہے۔
کرناٹک کے شہر بنگلورو میں پیٹرول ₹101.94 فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل ₹87.89 فی لیٹر دستیاب ہے۔ جے پور میں صارفین پیٹرول ₹108.48 فی لیٹر اور ڈیزل ₹93.72 فی لیٹر میں خرید سکتے ہیں۔ کولکتہ میں پیٹرول کی قیمت ₹106.03 فی لیٹر اور ڈیزل ₹92.76 فی لیٹر پر برقرار ہے۔
ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ، فریٹ چارجز اور مقامی ٹیکسوں کی وجہ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور فارن ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر بھی ان کی قیمت میں تبدیلی ممکن ہے۔
دیگر شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت درج ذیل ہیں: نوئیڈا میں پیٹرول ₹96.79 اور ڈیزل ₹89.96 فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ گڑگاؤں میں پیٹرول ₹97.18 اور ڈیزل ₹90.05 میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پیٹرول ₹106.31 جبکہ ڈیزل ₹94.27 فی لیٹر ہے۔ چندی گڑھ میں پیٹرول ₹96.20 اور ڈیزل ₹84.26 میں دستیاب ہے۔ چنئی میں پیٹرول کی قیمت ₹102.63 جبکہ ڈیزل ₹94.24 فی لیٹر ہے۔