تحقیق کیا کہتی ہے؟
تحقیق میں 100,000 سے زائد خواتین کے غذائی عادات اور صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن افراد نے زیادہ مقدار میں سنترا اور دیگر ترش پھل کھائے، ان میں ڈپریشن کا امکان کم تھا، جبکہ سیب اور کیلے جیسے دیگر پھلوں کے ساتھ ایسا کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔
سنترا: قدرتی موڈ بہتر بنانے والا پھل
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر راج مہتا کا کہنا ہے کہ سنگترے کو مستقبل میں ڈپریشن کے علاج کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ کیا ترش پھل واقعی ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
سنترا کے مزید فوائد
سنترا نہ صرف مزاج کو بہتر کرتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے:
مدافعتی نظام: وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے، سنترا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
دل کی صحت: سنترا میں موجود فلاوونائڈز کولیسٹرول کو کم کرکے دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
جلد کی حفاظت: سنترا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی صحت کو بہتر بنانے اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
نظامِ ہاضمہ: اس میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نتیجہ
یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ روزانہ ایک سنترا کھانا نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ مزید تحقیق کے بعد، ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر مستقبل میں ڈپریشن کے مریضوں کو سنترا کھانے کی ہدایت دیں!