بس ڈپو میں انتظار کر رہی 26 سالہ خاتون شیوشاہی بس میں زیادتی کا شکار

پونے: سوارگیٹ بس ڈیپو میں بس کے انتظار میں بیٹھی 26 سالہ خاتون کو ایک شخص نے شیوشاہی بس میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمرتانا پاٹل کے مطابق، متاثرہ خاتون اپنے آبائی شہر پھلتن جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہی تھی، جو کہ پونے سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ہے۔

ملزم دتاتریہ رامداس گاڈے نے خاتون کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی شیوشاہی بس میں بیٹھنے کا کہا اور خود بھی بس میں داخل ہو کر زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد فوراً پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ڈیپو میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور اس کی گرفتاری کے لیے 8 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا تاکہ اسے سخت سزا دی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *