اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی بچے شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت اور وفا نیوز ایجنسی کے مطابق 12 سالہ ایمن ناصر الہیمونی کو ہیبرون میں جبکہ 13 سالہ ریماس العموری کو جنین گورنریٹ میں اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کیا۔

ایمن الہیمونی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے گیا تھا جب اسرائیلی فوج نے اس پر فائرنگ کردی۔ شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریماس العموری کو جمعہ کی سہ پہر جنین کے علاقے میں اس کے گھر کے صحن میں گولی ماری گئی۔ ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین (DCIP) کے مطابق، ایک اسرائیلی فوجی جو ایک بکتر بند گاڑی میں تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر موجود تھا، نے صحن میں کھڑی ریماس پر کم از کم پانچ گولیاں چلائیں، جس میں ایک گولی اس کے پیٹھ میں لگی اور وہ شہید ہوگئی۔

ڈی سی آئی پی کے ایاد ابو اقتیش نے کہا کہ “ایمن اور ریماس دونوں کو کسی پیشگی وارننگ کے بغیر براہ راست نشانہ بنایا گیا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *