بھارت میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے کو ملی۔ ممبئی میں 22 قیراط سونا 450 روپے کم ہو کر 80,250 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گیا، جبکہ 24 قیراط سونا 87,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دہلی، احمد آباد، جے پور اور پٹنہ میں 22 قیراط سونے کی قیمت 80,300 روپے ہے، جبکہ 24 قیراط سونا 87,550 سے87,600 روپے کے درمیان بک رہا ہے۔ حیدرآباد میں 24 قیراط سونا سب سے زیادہ 88,100 روپے میں دستیاب ہے۔
بھارت کے مختلف شہروں میں قیمتیں
دہلی میں 22 قیراط سونا 80,300 روپے اور 24 قیراط 87,550 روپے میں دستیاب ہے۔
ممبئی میں 22 قیراط سونا 80,250 روپے جبکہ 24 قیراط 87,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
احمد آباد میں 22 قیراط سونا 80,30 روپے اور 24 قیراط 87,600 روپے میں دستیاب ہے۔
حیدر آباد میں 22 قیراط سونا 80,250 روپے جبکہ 24 قیراط 88,100 روپے تک پہنچ گیا۔
جی پور میں 22 قیراط کی قیمت 80,300 روپے اور 24 قیراط 87,550 روپے۔
پٹنہ میں 22 قیراط سونا 80,300 روپے جبکہ 24 قیراط 87,600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چنئی میں 22 قیراط سونا 80,250 روپے اور 24 قیراط 87,550 روپے میں دستیاب ہے۔
کولکتہ میں 22 قیراط کی قیمت 80,250 روپے جبکہ 24 قیراط 87,550 روپے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ آج 1,00,400 روپے فی کلوگرام پر مستحکم رہی۔
عالمی منڈی میں سونے کا رجحان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ نیویارک کے کومیکس ایکسچینج میں سونا 2,955 ڈالر فی اونس تک پہنچا، لیکن بعد میں معمولی کمی کے ساتھ 2,938 ڈالر پر بند ہوا۔
سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے عوامل
بھارت میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ، درآمدی ڈیوٹی، ٹیکس اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر سے متاثر ہوتی ہے۔ سونا بھارت میں نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ شادیوں اور تہواروں کا بھی ایک اہم حصہ ہے، جس کی وجہ سے اس کی طلب ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔