کوئی بھی مجھ سے بحث نہیں کرسکتا: ٹرمپ ہندوستان کے ساتھ باہمی ٹیرف پر

ٹرمپ کا بھارت پر جوابی ٹیرف کا اعلان: “جو تم لگاؤ گے، ہم بھی وہی لگائیں گے”

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کو امریکہ کے جوابی ٹیرف سے کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ ایک مشترکہ انٹرویو میں، جہاں مشہور بزنس مین ایلون مسک بھی موجود تھے، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ امریکہ وہی ٹیرف لگائے گا جو بھارت امریکی اشیاء پر لگاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، میں نے کل وزیر اعظم مودی سے کہا، ‘جو ٹیرف تم لگاتے ہو، ہم بھی وہی لگائیں گے۔’ وہ کہنے لگے، ‘نہیں، نہیں، مجھے یہ پسند نہیں۔’ تو میں نے کہا، ‘جو تم چارج کرو گے، ہم بھی وہی کریں گے۔'”

بھارت امریکی گاڑیوں پر 100 فیصد تک ڈیوٹی لگاتا ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایلون مسک نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، جی ہاں، بھارت میں درآمدی گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس ہے۔”

ٹرمپ نے کہا، یہ تو کچھ بھی نہیں، اور بھی زیادہ ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے زیادہ ٹیرف کی وجہ سے امریکی کمپنیاں وہاں اپنی اشیاء براہ راست بیچ نہیں سکتیں، جب تک کہ وہ بھارت میں اپنی فیکٹریاں نہ لگائیں، جو امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے۔

ٹرمپ کے مطابق، ہم وہی ٹیرف لگائیں گے جو وہ ہم پر لگاتے ہیں، اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ بھی بھارت جیسے ٹیرف لگائے گا، تو بھارت خود ہی ان کو کم کر دے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ اور بھارت کے درمیان ٹیرف پر تنازعہ ہوا ہو۔ اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران بھی وہ بھارت کو “ٹیرف کنگ” کہتے رہے ہیں۔ حال ہی میں مودی کے دورۂ امریکہ کے بعد، دونوں ملکوں نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 500 ارب ڈالر تک بڑھانے اور 2025 تک ایک تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *